اسٹیبلشمنٹ کی حمایت کے بغیر تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہو سکتی

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد اسٹیبلشمنٹ کی حمایت کے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتی۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اس طرح حکومت تبدیل کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ زندگی کا اصول ہے جو اعتماد توڑتا ہے اسے ہی معافی مانگنا ہوتی ہے۔

شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ ان کی، شہباز شریف کی اور مولانا فضل الرحمان کی خواہش ہے کہ پیپلز پارٹی پی ڈی ایم میں شامل ہو مگر پیپلز پارٹی نے اعتماد توڑا ہے اور جب تک اعتماد بحال نہیں ہوگا پی ڈی ایم میں پیپلز پارٹی کی جگہ نہیں ہوگی۔

[pullquote]قمر زمان کائرہ لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی پر برس پڑے[/pullquote]

پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے شاہد خاقان عباسی کے بیان پر مذمت کا اظہار کیا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی یہ کہتے ہیں کہ ہم دست بستہ پیش ہوں، ان کے الفاظ ایسے تھے جیسے وہ بادشاہ سلامت ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم شاہد خاقان عباسی کی لونڈی نہیں، مسلم لیگ (ن) لندن چیپٹر کی خواہش ہے کہ عمران خان کی حکومت نہ گرائی جائے۔

قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان بھی پی ڈی ایم کے سربراہ کا کردار نہیں نبھا سکے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے