صدر مملکت نے جسٹس فائز عیسیٰ ریفرنس میں سپریم کورٹ سے پھر رجوع کرلیا

صدر مملکت عارف علوی نے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ ریفرنس میں سپریم کورٹ سے پھر رجوع کر لیا۔

ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے درخواستوں کی سماعت دوبارہ کرنےکے لیے نئی درخواست دے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ صدر مملکت نے ازخود نوٹس دائرہ اختیار کے تحت آئینی درخواست دائرکی ہے، 70 صفحات پرمشتمل درخواست میں جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں صدر نے مؤقف اختیارکیا ہےکہ نظرثانی درخواست پرفیصلےکے بعد بھی از خودنوٹس دائرہ اختیارپرسماعت ہوسکتی ہے۔

خیال رہےکہ 19 جون 2020 کو سپریم کورٹ کے 10 رکنی بینچ نے مختصر فیصلے میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس کالعدم قرار دیتے ہوئے اسے خارج کر دیا تھا بعد ازاں 4 ماہ بعد سپریم کورٹ نے تفصیلی فیصلہ جاری کیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے