پی پی جب تک اعتماد بحال نہیں کرتی اس کی پی ڈی ایم میں کوئی جگہ نہیں، شاہد خاقان

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سینیئر نائب صدر و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اعتماد اور اتحاد توڑنے والی پیپلز پارٹی کو کرسی مبارک ہو۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان کا کہنا تھاکہ حکومت اور نیب 3 سالوں میں ن لیگ پر ایک بھی الزام ثابت نہیں کرسکی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے معمولی کرسی کی خاطر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا اعتماد اور حلف توڑا، اعتماد اور اتحاد توڑنے والی پیپلز پارٹی کو کرسی مبارک ہو۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھاکہ پیپلز پارٹی جب تک اعتماد بحال نہیں کرتی اس کی پی ڈی ایم میں کوئی جگہ نہیں، اتحاد میں اعتماد نہ ہوتو راستے جدا ہو جاتے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے