پی ڈی ایم کی قیادت صحافی اسد طور کے گھر پہنچ گئی

اسلام آباد:اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کی قیادت صحافی اسد طور کے گھر پہنچ گئی۔

پی ڈی ایم وفد میں مولانا فضل الرحمٰن، شہباز شریف ، مریم نواز، محمود خان اچکزئی، میر کبیر، شاہد خاقان عباسی و دیگر موجود تھے۔

آئی ایس آئی نے صحافی اسد طور پر مبینہ تشدد سے مکمل لاتعلقی ظاہر کی ہے، وزارت اطلاعات

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اظہار یکجہتی کیلئے اسد طور کے گھر آئے ہیں، اس طرح کے واقعات آزادی صحافت پر حملہ ہے۔

مولانا فصل الرحمان نے کہا کہ ملک کی بہتری اور اچھے مستقبل کیلئے اپنے راستے پر گامزن رہیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد میں نامعلوم افراد نے صحافی اور بلاگر اسد طور کو گھر میں گھس کر تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے