اسد طورکیس پر بعض لوگ ہماری حساس ایجنسیوں کو ملوث کرنا چاہتے ہیں، شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ اسد طور کے مسئلے پر بعض لوگ ہماری حساس ترین ایجنسیوں کو ملوث کرنا چاہتے ہیں ۔

اپنے ایک بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایک اہم ویڈیو ملی ہے جس کے ذریعے ہم ملزموں تک کافی حد تک پہنچ جائیں گے ۔

انھوں نے مزید کہا کہ پولیس اور ایف آئی اے مل کر اسد طور کیس کے ملزموں کو شکنجے میں لائیں گے ۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد میں نامعلوم افراد نے صحافی اور بلاگر اسد طور کو گھر میں گھس کر تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے