پاکستان مشکل وقت سے نکل رہاہے، مخالفین چاہتے ہیں حکومت فیل ہوجائے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان مشکل وقت سے نکل رہاہے، مخالفین چاہتے ہیں حکومت کامیاب نہ ہو، فیل ہوجائے۔

قائد اعظم ریذیڈنسی ،زیارت میں تقریب سےخطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ جب سے حکومت میں آئےاس وقت سےہی مخالفین نےکہا کہ حکومت ناکام ہوگئی، معیشت تباہ ہوگئی۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہاکہ ماضی کے حکمرانوں کےگھر ، عیدیں اور جائیدادیں بھی باہرہیں،یہ نہیں ہوسکتا کہ کوئی ملک کاپیسہ باہر لےجائے اور ملک ترقی کرے، اگلے سال شرح نمو کی رفتار مزید بڑھے گی، جو علاقے پیچھے رہ گئے ہیں ،اُنہیں اوپر لانے کی کوشش کررہےہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی اگلی حکومت میں بلوچستان مزید ترقی کرے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے