وزیراعظم نواز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے چین روانہ

وزیراعظم نواز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لئے چین روانہ ہو گئے ہیں۔
وزیراعظم نواز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے 14 ویں اجلاس میں شرکت کے لئے 2 روز کے لئے چین روانہ ہو گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، حمزہ شہباز، وفاقی وزیراحسن اقبال اور مشیر برائے خارجہ امور طارق فاطمی بھی وزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ ہیں۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کا سب سے اہم ایجنڈا علاقائی تعاون کو فروغ اور تعلقات کو بڑھانا ہے۔ اجلاس میں معاشی و تجارتی تعاون اور ٹرانسپورٹ کے معاملات پر بھی فوکس کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کی سائیڈ لائن میں وزیراعظم نواز شریف اپنے چینی ہم منصب لی کی کیانگ سے بھی ملاقات کریں گے جس میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ رواں برس جولائی میں روس کے شہر اوفا میں ہونے والی کانفرنس میں پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم کا مستقل رکن بننے کی پیش کش کی گئی تھی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے