ویکسی نیشن نہ کرانے والے سرکاری ملازمین کی تنخواہ بند کرنے کی ہدایت

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ نے کورونا ویکسی نیشن نہ کرانے والے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں روکنے کی ہدایت دے دی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس جس میں صوبے بھر میں کورونا کی صورتحال پر غور کیا گیا اور صوبے میں ویکسی نیشن کے اعدادو شمار کا بھی جائزہ لیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ویکسین نہ لگوانے والے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بند کی جائیں۔

مراد علی شاہ نے وزارت خزانہ کو ہدایت دی ہےکہ ویکسین نہ لگوانے والے ملازمین کی تنخواہیں جولائی سے بند کی جائیں۔

دوسری جانب سندھ کے محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں اب تک 15 لاکھ 50 ہزار 553 افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہیں جب کہ 11 لاکھ 21 ہزار افراد پہلی ڈوز اور 4 لاکھ 29 ہزار افراد دوسری ڈوز لگواچکے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سندھ میں 78 ہزار 799 افراد کو ویکسین لگائی گئی جن میں سے 57 ہزار 541 افراد کو ویکسین کی پہلا ڈوز لگائی گئی اور 21 ہزار 258 افراد کو دوسری ڈوز لگائی گئی۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک 79 لاکھ 53 ہزار سے زائد افراد کی ویکسی نیشن مکمل کی جاچکی ہے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ رواں برس ملک میں 7 کروڑ افراد کو ویکسین لگانے کا ٹارگٹ رکھا گیا ہے۔ْ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے