بشریٰ بی بی کی بہن کو ایچ ای سی سے 10 لاکھ ماہانہ ملتے ہیں، پشاور یونیورسٹی میں تنخواہیں نہیں مل رہیں

لاہور (جدوجہد رپورٹ) وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو کو ہائیر ایجوکیشن کمیشن(ایچ ای سی) میں 10لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ اور دیگر الاؤنسز پر مشتمل پیکیج دیئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ جبکہ دوسری طرف حکومت نے ایچ ای سی کا جامعات کیلئے بجٹ مسلسل کم کرتے ہوئے پشاور کی جامعات کو تنخواہوں اور پنشن میں کٹوتی کی نہج تک پہنچا دیا ہے۔

تنخواہوں اورپنشن میں کٹوتیوں کے خلاف پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی ملازمین کو نہ صرف پولیس تشدد کا نشانہ بنایا گیا بلکہ ملازمین قیادت کی ایک بڑی تعداد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس تشدد میں خواتین اور مرد ملازمین کی ایک بڑی تعداد زخمی بھی ہوئی ہے۔

یاد رہے مریم ریاض وٹو کو رواں سال فروری میں ورلڈ بینک کے پراجیکٹ ’ہائیر ایجوکیشن ڈویلپمنٹ ان پاکستان‘(ایچ ای ڈی پی) کا کوآرڈی نیٹر مقرر کیا گیا ہے۔ وہ قبل ازیں متحدہ عرب امارات میں کسی جامعہ کے ساتھ منسلک تھیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان ماضی میں ہمیشہ مغربی ممالک کی مثالیں دیتے ہوئے حکمرانوں پر اقربا پروری، عزیز و اقارت کو نوازنے، کرپشن کرنے اور شاہ خرچیاں کرنے کے الزامات عائد کرتے ہوئے ان تمام مسائل کے خاتمے کا دعویٰ کرتے رہے ہیں۔ لیکن دوسری پارٹی کے وفاداروں کو اہم حکومتی عہدوں اور صوابدیدی آسامیوں پر تعینات کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے سسرالیوں کو بھی بھاری تنخواہوں اور مراعات پر ایڈجسٹ کرنے کا سلسلہ بھی عروج ہے۔

دوسری طرف گزشہ ماہ مئی میں ایک یورپی ملک آسٹریا کے چانسلر سیباسٹین کرز کے خلاف اقرباء پروری کی تحقیقات کا آغاز ہوا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ریاست کی ملکیتی کمپنی کا سربراہ ایک ایسے شخص کو تعینات کیا ہے جو انکی پارٹی سے وفادارہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے