شادی سے متعلق بیان پر تنقید پر ملالہ کے والد کا ردعمل سامنے آگیا

نوبیل امن انعام یافتہ پاکستانی طالبہ اور سماجی کارکن ملالہ یوسف زئی کے شادی سے متعلق بیان پر تنقید کے بعد ان کے والد ضیاالدین یوسف زئی کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

خیال رہے کہ ملالہ یوسف زئی کا برطانوی فیشن میگزین ‘ووگ’ کو دیا گیا انٹرویو متنازع ہوگیا ہے جس میں ان کے شادی سے متعلق بیان پر سخت تنقید کی جارہی ہے اور پاکستان میں یہ معاملہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہے۔

انٹرویو کے دوران ملالہ کا کہنا تھا کہ’ مجھے یہ سمجھ نہیں آتا کہ لوگ شادی کیوں کرتے ہیں؟ اگر آپ کسی کو اپنی زندگی کا حصہ بنانا چاہتے ہیں تو اس کے لیے آپ کو شادی کے کاغذات پر دستخط کرنے کی کیا ضرورت ہے؟ یہ ایک پارٹنرشپ کیوں نہیں ہو سکتی؟‘

پشاور کی مشہور مسجد قاسم علی خان کے مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی جانب سے ٹوئٹر پر ضیاالدین یوسف زئی کو ٹیگ کرکے سوال کیا گیا کہ ‘کل سے سوشل میڈیا پرایک خبر زیر گردش ہے کہ آپ کی بیٹی ملالہ یوسف زئی نے رشتہ ازدواج کو یکسر مسترد کرتے ہوئےکہا ہےکہ شادی کرنے سے بہتر ہےکہ پارٹنر شپ کی جائے نہ کہ نکاح ،اس بیان سے ہم سب شدید اضطراب میں مبتلا ہیں،آپ وضاحت فرمائیں’۔

جواب میں ضیاالدین یوسف زئی کا کہنا تھا کہ ‘ایسی کوئی بات نہیں،میڈیا اور سوشل میڈیا نے انٹرویو کے اقتباس کو سیاق و سباق سے نکال کر اور تبدیل کرکے اپنی تاویلات کے ساتھ شیئرکیا ہے’۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے