اسلام آباد میں دہشتگردی کے واقعات بڑھ رہے ہیں: وزیر داخلہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے وفاقی دارالحکومت میں پولیس پر حملوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نےکہا کہ کچھ عرصے سے اسلام آباد میں دہشتگردی کے واقعات بڑھ رہے ہیں، شہر میں پولیس پر حملوں پر تشویش ہے، رات کو بھی ایک ہیڈ کانسٹیبل اور کانسٹیبل شہید ہوئے ہیں، ہمارے دور میں پولیس شہداء کی تعداد 9 ہو گئی ہے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کو سیف سٹی بنانے کے لیے 150 موٹرسائیکل ایگل اسکواڈ اسی ہفتے بنائے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ آج میں 2 روزہ دورے پر شمالی اور جنوبی وزیرستان بارڈر مینجمنٹ دیکھنے جا رہا ہوں، افغانستان کی طرف اوپن بارڈرز پر فینسنگ لگا رہے ہیں جو دومہینوں میں مکمل ہوجائے گی جب کہ سال کے آخر تک افغانستان اور ایران بارڈرزپر فینسنگ مکمل ہو جائے گی۔

شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان حکومت کی خواہش ہے کہ تمام باڈرز پر ایک ایسا سسٹم لایا جائے جس میں داخلے کی الیکٹرونک انٹری اور ایگزٹ ہو۔

[pullquote]اسلام آباد میں فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید[/pullquote]

اسلام آباد میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

پولیس کے مطابق شمس کالونی میں ایگل اسکواڈ نے موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی، ملزمان کے نہ رکنے پر تعاقب کیا گیا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اہلکار اشتیاق اور بشیر شاہ شہید ہو گئے۔

ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد نے میڈیا سےگفتگو میں کہاکہ تحقیقات مکمل ہونے سے پہلےکچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہے، ملزمان کو پکڑنے کے لیے سی سی ٹی وی کی مدد لی جائے گی۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ نے آئی جی سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

شیخ رشید نے کہا کہ اسلام آباد میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعات پر انتہائی تشویش ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے