بھارتی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران ایک صحافی کے سوال پر کپتان نے کہا کہ ریحام خان ایک اچھی ماں اور ورکنگ ویمن ہیں وہ ایک ہی وقت میٓں بچوں کو سنبھالنے کے ساتھ ساتھ کام بھی دیکھتی ہیں اور ان کی یہی بات مجھے پسند آئی۔
انہوں نے کہا کہ طلاق بہت برا لفظ ہے اللہ کسی پر یہ وقت نہ لائے۔انہوں نے طلاق اور ریحام خان کے معاملے پر بھارتی صحافیوں کو لاجواب کر دیا۔واضح رہے کہ بھارتی صحافیوں کی یہ بار بار کوشش رہی کہ ریحام سے طلاق کے معاملے پر عمران خان کوئی ایسی بات کہہ دیں جو مزید کسی جگ ہنسائی کاسبب بنے۔