وزیراعظم عمران خان لائیو اسٹاک کے شعبہ کی ترقی کیلئے پرعزم

اسلام آباد: وزیراعظم کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کےتحت لائیو اسٹاک کے شعبہ کی ترقی اور گوشت کی پیدوار میں اضافے کیلئے ترقیاتی منصوبوں کو خوب پذیرائی ملنے گی۔

رپورٹ کے مطابق لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈیویلپمنٹ سیدو شریف میں کسانوں کیلئے فنی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، سرٹیفکیٹس کے علاوہ چیکس بھی تقسیم کئے گئے ۔

وزیراعظم عمران خان لائیو اسٹاک کے شعبہ کی ترقی کیلئے پرعزم ہیں، گوشت کی پیدوار میں اضافے کیلئے ترقیاتی منصوبوں کو خوب پذیرائی ملنے گی۔محکمہ لائیو اسٹاک اور یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسر لاہور کے اشتراک سے سیدو شریف میں کسانوں کیلئے فنی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، تین روزہ ورکشاپ میں مویشی پال کسانوں کو جدید خطوط پر فارمنگ کے ذریعے گوشت کی بہتر پیدوار کے حصول، بیماریوں سے بچاؤ اور جانوروں کی افزائش سے متعلق فنی تربیت فراہم کی گئی ۔

اختتامی تقریب میں ٹریننگ مکمل کرنے والے 60 سے زائد کسانوں میں سرٹیفکیٹ اور سبسڈی چیک تقسیم کیے گئے۔ تقریب سے خطاب میں پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر قاضی ضیاء الرحمان نے کہا کہ روایتی طریقہ سے جانوروں کی افزائش سے گوشت کی بڑھتی ہوئی مانگ پوری نہیں ہو سکتی ۔ ہمیں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے گوشت کی بہتر پیداوار کے حصول کی طرف جانا ہو گا۔ کسان جانور رجسٹرڈ کروائیں اور فارمنگ کے بزنس کے ذریعے گوشت کی بہتر پیداوار کے حصول کے لیے وزیراعظم پاکستان کے مشن کا حصہ بنیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے