بھارتی وزیرخارجہ کی دورہ پاکستان سے متعلق بریفنگ، ایوان مچھلی بازاربن گیا

بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے اپنے دورہ پاکستان سے متعلق راجیا سبھا (ایوان بالا) میں بریفنگ شروع کی تو ایوان مچھلی بازار بن گیا اور اپوزیشن نے حکومت مخالف نعرے بازی شروع کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیرخارجہ سشما سوراج نے دورہ پاکستان سے متعلق ایوان کواعتماد میں لینے کے لئے بریفنگ شروع ہی کی تھی کہ اپوزیشن نے حکومت مخالف نعرے بازی شروع کردی تاہم شدید نعروں کی گونج کے باوجود سشما سوراج نے اپنا خطاب جاری رکھا اورکہا کہ پاکستان اوربھارت امن وامان، سیکیورٹی اور جموں کشمیرسمیت تمام معاملات پر جامع مذاکرات میں مصروف ہیں جب کہ بھارت نے پاکستانی حکام کے سامنے ممبئی حملوں کا معاملہ بھی اٹھایا اور درخواست کی کہ مقدمے کا ٹرائل تیزکیا جائے۔

بھارتی وزیرخارجہ نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ پیرس میں وزیراعظم نریندرمودی اورپاکستانی ہم منصب نوازشریف کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے دونوں ملکوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے کے لئے سازگار ماحول پیدا کرنے پربات کی جس کے بعد دونوں ممالک کے قومی سلامتی کے مشیروں نے بنکاک میں ملاقات کی۔ سشما سوراج ایوان سے خطاب کرہی رہیں تھی کہ اپوزیشن کی جانب سے شدید نعرے بازی اور ہنگامہ آرائی کے بعد اجلاس تھوڑی دیر کے لئے ملتوی کردیا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے