بلاول کی آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی انتخابات میں پی پی کی جیت کی پیش گوئی

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں اپنی جماعت کی جیت کی پیش گوئی کردی۔

مردان میں میڈیا سے گفتگو میں بلاول نے وفاقی حکومت پر الزام لگایا اور کہا کہ پی ٹی آئی انتخابی فہرستوں میں ہیرپھیر کررہی ہے لیکن اس بار دھاندلی برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے پیش گوئی کی کہ آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں پیپلزپارٹی کامیابی حاصل کرے گی۔

ان کا کہنا تھاکہ وفاقی حکومت آزادکشمیر الیکشن پر اثر انداز ہوناچاہتی ہے، حکومت نےآزاد کشمیر کی الیکٹورل لسٹ میں گڑبڑکی ہے۔

خیال رہے کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے 11 ویں عام انتخابات 25 جولائی کو ہوں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے