پاکستان پرامن، خوشحال اور خود مختار افغانستان کا خواہاں ہے : شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہےکہ جنگ اور مفاہمت ایک ساتھ نہیں چل سکتے، افغانستان کا مسئلہ سیاسی ہے جو مذاکرات سے ہی حل ہوگا۔

اسلام آباد میں پاک افغان دو طرفہ مذاکرات کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےکہاکہ پاکستان نے افغانستان میں امن کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے، پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور دنیا کا نظریہ اب تبدیل ہوچکا ہے،امن سب کی خواہش ہے، افغانستان میں امن خطے کے مستقبل کے لیے اہم ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان پرامن، خوشحال اور خود مختار افغانستان کا خواہاں ہے،افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کوعالمی سطح پر سراہا گیا،امریکا سمجھتا ہے کہ خطے کے مسائل کا حل پاکستان کی مدد سے ممکن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کا مسئلہ سیاسی مذاکرات کے ذریعے ہی حل ہوسکتا ہے، افغانستان کے قومی سلامتی مشیرکے بیان نے مایوس کیا، ایسے بیانات امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرسکتے ہیں، افغانستان کی قیادت اوردیگرپاکستان پراعتماد کریں، ماضی بھول کرآگے بڑھیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے