قومی اسمبلی ہنگامہ آرائی ‘ اسپیکر قومی اسمبلی 7 اراکین کی اسمبلی داخلے پر پابندی لگادی

قومی اسمبلی ہنگامہ آرائی ‘ اسپیکر قومی اسمبلی 7 اراکین کی اسمبلی داخلے پر پابندی لگادی

پابندی کا سامنا کرنے والے حکومتی اراکین علی نواز اعوان، عبد المجید خان اور فہیم خان شامل

اپوزیشن ارکان میں سے شیخ روحیل اصغر، علی گوہرخان، چوہدری حامد حمید اور آغا رفیع اللہ پر قومی اسمبلی حدود میں داخلہ پر پابندی عائد کردی گئی

ایوان کا تقدس پامال کرنے والوں کیخلاف بلا تفریق کاروائی کی جائے گی‘اسپیکر اسد قیصر

یہ پابندی اگلے احکامات تک جاری رہے گی ‘ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ

اسپیکر قومی اسمبلی کا قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ۔

بجٹ اجلاس کے دوران ایوان کے ماحول کو سازگار رکھنے پر تبادلہ خیال۔

گزشتہ روز ایوان میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعات قابل افسوس ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی

ایوان کے ماحول کو خوشگوار رکھنا حکومت اور اپوزیشن کی مشترکہ ذمہ داری ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

تمام پارلیمانی لیڈرز بجٹ اجلاس کے دوران ایوان کے ماحول کو خوشگوار رکھنے کے لیے کردار ادا کریں، اسد قیصر

گزشتہ روز اجلاس میں ایوان میں ہنگامہ آرائی اور غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے والے اراکین پر اسمبلی حدود میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

قائدِ حزب اختلاف محمد شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کا اسپیکر سے اتفاق۔

دونوں رہنماؤں کا ایوان کے ماحول کو پر امن رکھنے کے لیے تعاون کی یقین دہانی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے