کراچی میں مختلف سیاسی، مذہبی جماعتوں نے احتجاجی ریلیاں نکال کر اور تاجروں صنعتکاروں اور بلڈرز نے پریس کانفرنس میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا مطالبہ کردیا۔
کراچی میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع نہ کرنے پر حکومت سندھ کے خلاف میدان لگ گیا۔ پاکستان تحریک انصاف، مسلم لیگ فنکشنل،سنی تحریک، اسلامی نظریاتی کونسل، تحفظ امن ریلی اور دیگر کی جانب سے رینجرز کے اختیارات میں توسیع نہ دینے کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔
ریلی کے شرکاء ہاتھوں میں سبز ہلالی پرچم لئے فورسز کے حق اور حکومت سندھ کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔
میڈیا سے گفتگو میں مظاہرین کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ اوران کی کابینہ رینجرز کو اختیارات نہ دے کر دہشت گردوں کو تحفظ فراہم کررہی ہے۔
کراچی کے تاجروں، بلڈرز اور صنعتکاروں نے بھی پریس کانفرنس میں رینجرز کے اختیار غیر مشروط طور پر بحال کرکے کراچی آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے