شاہ محمودکی ترک وزیر خارجہ سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ترکی کے شہر انطالیہ میں ترک ہم منصب مولود چاوش اوغلو سے ملاقات کی اور دو طرفہ تعلقات ،مختلف شعبوں میں تعاون ، اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انطالیہ فورم میں دنیا بھر سے اعلیٰ سطح قیادت نے شرکت کی، اس کی بدولت کثیر تعداد میں مختلف ملکوں کے رہنماؤں سے ملاقات اور تبادلہ خیال کے بہترین موقع میسر آئے ۔

پاک ترک وزرائے خارجہ نے دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعاون کے فروغ کےلیے اعلیٰ سطح کے اسٹریٹیجک تعاون کونسل کے آئندہ اجلاس کی تیاریوں پر بھی گفت گو کی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

تجزیے و تبصرے