تھائی شہری کو ‘فیس بک لائک’ پر 32 سال قید کا سامنا

تھائی لینڈ کے بادشاہ کی تبدیل کی گئی تصویر کو فیس بک پر ‘لائک’ کرنے پر شہری کو 32 جیل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

یاہو نیوز کی رپورٹ کے مطابق 27 سالہ تھاناکورن سری پیبون پر الزام ہے کہ انہوں بادشاہ بھمیبول ادیادیو کی فیس بک پر تبدیل شدہ تصویر کو لائک کیا جس میں بادشاہ کا مذاق اڑایا گیا تھا۔

شعبے سے مکینک تھائی شہری کو ساموت پراکن صوبے میں واقع ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا جبکہ ان پر بادشاہ کا مذاق اڑانے اور کمپیوٹر جرائم کا الزام ہے اور اس پر انہیں 32 جیل کی سزا بھی ہوسکتی ہے۔

شہری کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ انہیں ملزم کے ٹھکانے کا علم نہیں جبکہ اس بات کا بھی خدشہ پیدا ہوگیا ہے کہ انہیں فوج کی جانب سے قائم کی گئی ‘خفیہ’ جیل میں قید کردیا جائے گا۔

اسکائی نیوز کے مطابق تھائی لینڈ کی فوجی جیل میں گزشتہ دو ماہ کے دوران دو افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

تھائی لینڈ میں 88 سالہ بادشاہ کا مذاق اڑانے پر کسی بھی شخص کو 15 سال کی جیل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جبکہ دیگر جرائم کو شامل کیا جائے تو تھائی شہری 32 سال جیل میں قید رہ سکتے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے