انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے ٹیسٹ پلیئر کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے،یونس خان اور مصباح الحق کو ایک درجہ ترقی ملی ،بولرز میں یاسر شاہ کی تیسری پوزیشن برقرار ہے۔
پاکستان کے ماسٹر بیٹسمین یونس خان جن بیٹ خوب رنز اگل رہا ہے،بیٹسمینوں کی نئی رینکنگ میں اب وہ ایک درجہ ترقی پا کر چھٹی پوزیشن پر آ گئے ہیں۔
کپتان مصباح الحق بھی ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے ہیں ، بیٹسمینوں کی فہرست میں ان کا دسواں نمبر ہے۔
بلے بازوں میں سب سے اوپر انگلینڈ کے جو روٹ کا نام ہے جبکہ جنوبی افریقا کے اے بی ڈی ویلیئرز دوسرے نمبرپر ہیں۔
بولرز میں پاکستان کے یاسر شاہ کی تیسری پوزیشن ہے، وہ ٹاپ ٹین میں واحد پاکستانی بولر ہیں ، اس لسٹ میں پہلا نمبر اب بھی جنوبی افریقا کے ڈیل اسٹین کا ہے جبکہ ایشون کی دوسری پوزیشن ہے