ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی: (ن) لیگی ایم این اے کو جرمانہ، فردوس عاشق کو وارننگ

الیکشن کمیشن پنجاب نے پی پی 38 کےضمنی الیکشن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر (ن) لیگی ایم این اے ارمغان سبحانی کو 49 ہزار روپے جرمانہ کردیا جب کہ فردوس عاشق اعوان کو بھی وارننگ نوٹس جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن پنجاب کے مطابق پی پی 38 میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر (ن) لیگی ایم این اےارمغان سبحانی کو 3 روز میں جرمانہ ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور عدم ادائیگی پر ارمغان سبحانی کےخلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر فردوس عاشق اعوان کو وارننگ نوٹس جاری کیا جس کے بعد وزیراعلیٰ کی معاون خصوصی نے حلقے میں دوبارہ داخل نہ ہونےکی یقین دہانی کرادی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے