پاکستان،اسرائیل و دیگر ممالک کیساتھ مشترکہ بحری مشقوں میں بطور مبصر شریک ہے،دفترخارجہ

دفترخارجہ نے کہاہےکہ پاکستان اسرائیل و دیگر ممالک کےساتھ مشترکہ بحری مشقوں ‘سی بریز 2021’ میں بطور مبصر شرکت کررہا ہے، شرکت کا ہرگز مطلب نہیں کہ اسرائیل کےبارے میں پالیسی میں تبدیلی آئی ہے۔

دفتر خارجہ اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں ترجمان زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، پاکستان واحد ملک ہے جس نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو مسئلہ فلسطین کے حل سے مشروط کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان چاہتا ہےکہ اسرائیل 1967 سے پہلے کی پوزیشن پر اپنی سرحدوں کو لائے اور فلسطین کا دارالحکومت القدس شریف ہونا چاہیے۔

خیال رہےکہ بحیرہ اسود میں امریکی بحری بیڑے اور یوکرین کی بحریہ کی میزبانی میں مشترکہ بحری مشقیں ‘سی بریز 2021’ جاری ہیں جس میں اسرائیل سمیت 32 ممالک شریک ہیں۔

افغان امورکے حوالے سے زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ افغانستان میں عسکری فتح کا مثبت اثر نہیں پڑے گا، امید ہے افغان حکومت سفارتی مشنز کی حفاظت کی ذمہ داری پوری کرے گی، پاکستان کا افغانستان میں سفارتی عملے میں کمی کا کوئی ارادہ نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ترکی کو کابل ائیرپورٹ کی سیکیورٹی حوالے کرنےکے بارے میں بات چیت جاری ہے، ترکی کا افغان امن عمل میں اہم کردار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کا افغانستان میں کردارخرابی پیدا کرنے والےکا ہے، خواہش ہےکہ امریکا کے ساتھ ورکنگ ریلیشن شپ کو مزید مضبوط کیا جائے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے