وزیر اعظم کا وژن ڈیجیٹل پاکستان , ابھرتی ہوئی Fin-Tech کمپنی “MYTM” کا بینکنگ سروسز کے لیے معروف مائیکرو فنانس بینک NRSP MFBL کے ساتھ اشتراک

این-آر-ایس-پی مائیکرو فنانس بینک اور MYTM پرائیویٹ لمیٹڈ کے مابین بینکنگ سروسز کے اشتراک کے معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب کا انعقاد۔ این-آر-ایس-پی MFBL بینک کے ہیڈ کوارٹر بہاولپور میں ،چیف ایگزیکٹو آفیسر وپریذیڈینٹ NRSP مائیکرو فنانس بینک ظہور حسین خان اور سی-ای-او MYTM پرائیویٹ لمیٹڈ ڈاکٹر زین فاروق نے بینکنگ سروسزکے باہمی اشتراک کے معاہدے پر دستخط کیے۔
اس پروجیکٹ میں NRSP مائیکرو فنانس بینک "MYTM” کے پلیٹ فارم کے ذریعہ صارفین کو ڈیجیٹل بینکنگ سروسز فراہم کرتے ہوئے ترقی کے نئے سفر پر گامزن ہو گا۔ دونوں ادارے لوگوں کی ٹیکس نیٹ میں شمولیت اور ڈیجیٹل بینکاری کے حوالے سے شعور بیدار کرنے کے لیے بھی اقدامات اٹھائیں گے,تاکہ پاکستان کے 83 فیصد ایسے افراد کو اس سسٹم میں لایاجا سکےجو ڈیجیٹل بینکنگ پلیٹ فارم نہیں رکھتے یا رکھتے ہوئے استعمال نہیں کرتے ۔
اس تقریب میں NRSP مائیکرو فنانس بینک کی جانب سے اسد مشتاق(ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ/ہیڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی و برانچ لیس بینکنگ(فوری کیش ), قاسم نصیر(سینئر وائس پریذیڈنٹ/سینئر مینیجر بزنس ٹیکنالوجی) اور کاشف جمال(سینئر وائس پریذیڈنٹ/سینئر مینیجر برانچ لیس بینکنگ) نے بھی شرکت کی، جبکہ MYTM کمپنی کی جانب سے شامل ہونے والے دیگر افراد میں جواد محمود(چیف آپریٹنگ آفیسر)،عثمان خان(چیف ٹیکنالوجی آفیسر)،سید ریاض(ہیڈ آف پارٹنر شپ،پراڈکٹ اینڈ اسٹریٹیجی)،سید عاطف عباس(ہیڈ آف برانچ لیس بینکنگ),سرور اعوان(مینیجر آپریشنز اینڈ پارٹنر شپ)،اسد اعجاز(کسٹمر ایکسپیرئنس لیڈ) اور محمد معاذ مرزا(فنانشل اینالسٹ) شامل تھے۔ اس موقع پر میڈیا نمائندگان کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

این-آر-ایس-پی مائیکرو فنانس بینک کا شمار پاکستان میں چھوٹے قرضہ جات دینے والے بینکوں میں سر فہرست ہے۔بینک کا مقصد غریب اور پسماندہ طبقے کو مالی معاونت فراہم کرنا ہے جس میں چھوٹے گھریلو کاروباری اور دکاندار بھی شامل ہیں۔اس کے ساتھ NRSP MFBL اپنے سرکاری و پرائیویٹ کارپوریٹ صارفین کو بہترین بینکنگ سروسز بھی فراہم کرتا ہے۔

مائی ٹی ایم دکانداروں اور تاجروں کو بیک وقت ایک ایساڈیجیٹل پلیٹ فارم مہیا کرنے جا رہا ہے جس کے ذریعے وہ اپنی مالی ضروریات کو آسان قرضہ جات کے ذریعے پورا کر پائیں گے، اس کے لیے انہیں روایتی بینکاری کے پیچیدہ مراحل سے بھی نہیں گزرنا پڑے گا۔
دکانداروں کو مہیا کیے گئے اس پلیٹ فارم پر صارفین بغیر سمارٹ فون کے یوٹیلیٹی بل، بین الاضلاع ٹرانسپورٹ کے ٹکٹس,ایئر ٹکٹس، سینما ٹکٹس اور دیگر پراڈکٹس خرید سکتے ہیں۔اس کے ساتھ کسی بھی MYTMدکان پر آسان قرضہ جات کی درخواست یا اقساط کی ادئیگی بھی باآسانی کی جا سکے گی۔ MYTM ایک ہائبرڈ ماڈل کے ساتھ مارکیٹ میں آرہا ہے جس میں صارفین کے لیے Cash-based اور Cashless دونوں طرح کے لین دین کی سہولت بیک وقت فراہم کی گئی ہے۔ MYTM کا مقصد اپنے دکان نیٹ ورک کے ذریعہ صارفین کا اعتماد بحال کرنا ہے،کمپنی کا ہدف سال 2030 تک ایک لاکھ سے زائد دکانوں کو اپنے نیٹ ورک میں شامل کرنا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے