چوہدری پرویزالٰہی کے بیٹے مونس الٰہی کو وفاقی وزیر بنانے کا فیصلہ

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الٰہی کو وفاقی وزیر بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے مونس الٰہی کو وفاقی وزیر بنانے کی منظوری دی ہے اور انہیں وزارت آبی وسائل کا قلمدان دیا جائے گا۔

مونس الٰہی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جلد جاری کیا جائے گا جس کے بعد وہ حلف اٹھائیں گے۔

مونس الٰہی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 69 گجرات 2 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں اور وہ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کے بیٹے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے