وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے کابینہ اجلاس میں واضح ہدایت کی ہے کہ اسلام آباد میں گرین بیلٹ اوردیگر مقامات پر تجاوزات کو فوری ہٹایا جائے۔
فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نیوی کو اپنی باؤنڈری گرین ایریا سے پیچھے لے جانے کا کہا گیا ہے جبکہ فضائیہ کو کہا گیا ہے کہ وہ اپنے ایریاز کو چھوڑیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ سرکاری اداروں خصوصی اسلام آباد پولیس کو اپنی چیک پوسٹیں ختم کرنے کا کہا گیا ہے۔
وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھاکہ تجاوزات چاہے کسی ادارے کی ہیں یا کسی طاقتور آدمی کی انہیں ختم کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا تھا جس میں کئی اہم فیصلے گئے تھے۔