بلاول کا مندر میں توڑپھوڑ میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے رحیم یار خان میں مندر میں توڑ پھوڑ کے واقعےکی مذمت کی ہے۔

ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ مذہبی رواداری ہمارے خطے کی روایتوں کا حصہ ہے،عدم برداشت کے مظاہرے ہماری تہذیب کے منافی ہیں۔

بلاول کا کہنا تھا کہ انتہاپسندوں نے مندر کو نقصان پہنچا کر قومی پرچم میں اقلیتوں کی نمائندگی کرتے سفید حصے کی بھی توہین کی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا ہےکہ انتظامیہ دل دہلا دینے والے اس افسوس ناک سانحےکے ذمہ داران کو کٹہرے میں لاکر انہیں عبرت کا نشان بنائے۔

[pullquote]پیپلز پارٹی نےمندر میں توڑ پھوڑ پر قومی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرادیا[/pullquote]

رحیم یار خان میں مندر میں توڑ پھوڑ کے معاملے پر پیپلز پارٹی اور اقلیتی ارکان نےقومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرادیا۔

پیپلزپارٹی نے رحیم یار خان میں مندر میں توڑ پھوڑ کا معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھانےکا فیصلہ کیا ہے اور کل قومی اسمبلی میں واقعےکے خلاف احتجاج کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

توجہ دلاؤ نوٹس پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی رمیش لال کی جانب سے جمع کرایا گیا، توجہ دلاؤ نوٹس پر مسلم لیگ ن کےکھیل داس کوہستانی کے بھی دستخط ہیں ۔

رمیش لال نےکہا کہ چند شرپسند لوگ ہمارے ملک کو بدنام کرنےکی کوشش کرتے ہیں،کل قومی اسمبلی میں واقعے کے خلاف احتجاج کریں گے، واقعے سے متعلق چیئرمین انسانی حقوق کمیٹی بلاول بھٹو زرداری کو بھی خط لکھا ہے۔

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر رحیم یار خان میں واقع مندر پر حملے کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، رپورٹس کے مطابق مندر پر حملے کا واقعہ رحیم یار خان کے گاؤں بھونگ میں پیش آیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہےکہ لاٹھیوں سے مسلح افراد مندر میں توڑ پھوڑ کر رہے ہیں اور نعرے بھی لگا رہے ہیں۔

ممبر قومی اسمبلی رمیش کمار نے میڈیا رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئےکہا کہ دو درجن سے زائد افراد نے سدھی ونایک مندر پر ہلہ بولا۔

[pullquote] چیف جسٹس آف پاکستان اور وزیراعظم کا نوٹس[/pullquote]

مندر میں توڑ پھوڑ کے معاملے کا چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب پولیس اور چیف سیکرٹری پنجاب کو واقعےکے حوالے سے رپورٹ کے ہمراہ طلب کرلیا ہے۔

معاملےکی سماعت جمعہ 6 اگست 2021 کو سپریم کورٹ اسلام آباد میں مقررکی گئی ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گِل کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ وزیراعظم آفس نے اس افسوسناک واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے ضلعی انتظامیہ کو حکم دیا ہے کہ متعلقہ واقعے کی تحقیقات کی جائے اور اس میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے