افغانستان کی موجودہ صورتحال: وزیر اعظم نے آج اہم اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کی موجودہ صورتحال اور حکومتی بیانیے پر آج اہم اجلاس طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری، وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیر دفاع سمیت عسکری حکام کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے جب کہ اجلاس میں افغانستان کے معاملے پر حکومتی بیانیہ اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان اجلاس میں افغانستان کے معاملے پر حکومتی بیانیے سے آگاہ کریں گے جب کہ ملک کی موجودہ صورتحال، بارڈر مینجمنٹ اور ملکی سکیورٹی پر بھی بات چیت ہوگی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے