نیب نے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والی کمپنی سے کروڑوں روپے وصول کرلیے

قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والی کمپنی سے کروڑوں روپے وصول کرلیے۔

نیب کے ترجمان کے مطابق نیب لاہورنےقومی خزانہ کو نقصان پہنچانے والی کمپنی سے رقم برآمد کی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) نیب لاہور شہزاد سلیم نے 11 کروڑ 64 لاکھ روپے کا چیک سرکاری بینک کے حوالے کیا۔

ترجمان کے مطابق کمپنی نے 2017 میں قومی بینک سے جعلی لیٹر آف کریڈٹ کے ذریعے کروڑوں روپے نکلوائے تھے جس پر ملزمان سے پلی بارگین کے ذریعے کروڑوں روپے برآمد کیے گئے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ نیب 4 سال کے دوران بدعنوان عناصر سے اب تک 535 ارب روپے وصول کرچکا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے