اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو ملنے والے تحفے رکھنا مقصود ہو تو اس کی رقم جمع کرائی جاتی ہے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں شہباز گل نے کہا کہ وزیراعظم کو ملنے والے تمام تحائف توشہ خانہ میں جمع کرائے جاتے ہیں اور کوئی تحفہ پاس رکھنا مقصود ہو تو پیسے خزانے میں جمع کرائے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں تحفے کےلیے 15 فیصد تک رقم جمع کرائی جاتی تھی لیکن تحریک انصاف کی حکومت میں تحفےکی رقم 50 فیصدجمع کرائی جاتی ہے، ماضی کی طرح تحائف غائب نہیں ہوتے۔
مختلف ممالک جب ملکی سربراہ کو تحائف دیتے ہیں تو کوئی بھی ملک نشر نہیں کرنا چاہتا کہ انکا تحفہ کتنے روپے کا ہے اور انکے تحفے کا دوسرے ممالک کے تحائف سے موازنہ بھی برا سمجھا جاتا ہے۔ہمارے کچھ برادر اسلامی ممالک تو اس بات کو شدید بدتمیزی سمجھتے ہیں۔وزیراعظم کو ملنے والے تمام تحائف
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) September 20, 2021
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے وزیراعظم عمران خان کو بیرون ممالک سے ملنے والے تحائف کی تفصیلات شیئر کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
حکومت نے شہری کو وزیراعظم کے تحائف کی تفصیلات دینے کا انفارمیشن کمیشن کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔
کابینہ ڈویژن کا مؤقف ہے کہ تحائف کی تفصیل کے اجرا سے میڈیا ہائپ اور غیر ضروری خبریں پھیلیں گی، مختلف ممالک کے ساتھ تعلقات متاثر اور ملکی وقار مجروح ہو گا۔