قانونی اصلاحات کو اب ہر صورت مکمل کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم نے پوری دنیا کے بہترین اقدامات کا جائزہ لے لیا ہے، قانونی اصلاحات کو اب ہر صورت مکمل کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں مختلف امور پر مشاورت کی گئی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہناتھا کہ ملک میں ہمیشہ فری اینڈ فیئر الیکشن کی ضرورت رہی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ ہم نے پوری دنیا کے بہترین اقدامات کا جائزہ لے لیا ہے، قانونی اصلاحات کو اب ہر صورت مکمل کریں گے۔

وزیراعظم کا کہناتھا کہ غریب کے ساتھ جرم ہو جائے تو وہ سمجھتا ہے اسے انصاف نہیں ملے گا، ایف آئی آر کے اندراج سے تفتیش تک نئی اصلاحات متعارف کروانا ہوں گی۔

وزیر اعظم نے ارکان پارلیمنٹ کو ایوان میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے