طالبعلم سے بدفعلی: عزیر الرحمان اور انکے بیٹوں سمیت 7 ملزمان پر فرد جرم عائد

لاہور کی مقامی عدالت نے مدرسے کے طالب علم سے زیادتی کے مقدمے میں ملزم عزیر الرحمان اور اس کے بیٹوں سمیت تمام 7 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔

پولیس نے ملزم عزیز الرحمان کو لاہور کی مقامی عدالت میں پیش کیا جہاں دوران سماعت ملزم عزیر الرحمان، اس کے بیٹوں الطاف الرحمان، عتیق الرحمان، عطا الرحمان، وصی الرحمان، لطیف الرحمان اور ملزم عبد اللہ پر فرد جرم عائد کی گئی۔

عزیز الرحمان سمیت تمام ملزمان نے جرم ماننے سے انکار کیا جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر پراسکیوشن کے گواہوں کو طلب کر لیا۔

خیال رہے کہ ملزم مفتی عزیزالرحمان پر طالبعلم سے زیادتی کا الزام ہے، مفتی عزیز الرحمان کی طالبعلم سے زیادتی کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی، ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد صدر پولیس نے مفتی عزیز الرحمان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

طالبعلم سے زیادتی کے واقعے کے بعد مفتی عزیز الرحمان کو مدرسے سے نکال دیا گیا تھا جبکہ ویڈیو اسکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد جمعیت علمائے اسلام نے بھی مفتی عزیز کی رکنیت معطل کر دی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے