اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہےکہ انہیں ٹی ٹی پی سے مذاکرات کا علم نہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ یوسف رضاگیلانی اپنانام ای سی ایل میں ہونے پر درخواست دیں ہم دیکھیں گے جب کہ یوسف رضا گیلانی عدالت یا وزارت داخلہ سے رجوع کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم مزاحمت نہیں مفاہمت کے داعی ہیں جب کہ ٹی ٹی پی سےمذاکرات ہونے یا نہ ہونے کی میرے پاس خبر نہیں، ٹی ٹی پی سے اگر مذاکرات ہورہے ہیں تو مجھے نہیں پتا، ہمیں اطلاع ہے ٹی ٹی پی کو تین چار گروپوں نے جوائن کیا ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی سیاست کو مرتے ہوئے دیکھ رہاہوں۔
وزیر داخلہ نے بتایا کہ ہم افغانستان کے لیے آن لائن ویزا کرنے جا رہے ہیں۔