پنجاب حکومت نے سعد رضوی کی نظر بندی میں توسیع کی درخواست واپس لے لی

پنجاب حکومت نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ حافظ سعد رضوی کی نظر بندی میں توسیع کی درخواست واپس لے لی۔

کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کی نظر بندی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست پر سماعت سپریم کورٹ کے جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں 3 رکنی وفاقی نظر ثانی بورڈ نےکی۔

دوران سماعت پنجاب حکومت نے حافظ سعد رضوی کی نظر بندی میں توسیع کی درخواست واپس لے لی۔

وفاقی نظرثانی بورڈ نے حکم دیا کہ اگر سعد رضوی کسی اور کیس میں مطلوب نہیں تورہا کر دیا جائے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کی حراست میں ایک ماہ کی توسیع کی گئی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے