عمران خان نے 12اکتوبرکے مارشل لا کی حمایت کی،17 وزرا مشرف کابینہ کا حصہ تھے

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمداللہ نےکہا ہے کہ عمران خان نے 12 اکتوبر 1999 کے مارشل لا کی حمایت کی تھی، آج بھی ملک پر عمران خان اور ایسے 17 وزرا مسلط ہیں جو مشرف کی کابینہ کا حصہ تھے۔

ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ کی جانب سے 12 اکتوبرکے مارشل لا پر ٹوئٹر پر بیان جاری کیا گیا ہے۔

حافظ حمداللہ نے 12 اکتوبر 1999 کو پاکستان کی تاریخ کے سیاہ دنوں میں سے سیاہ ترین دن قرار دیتے ہوئےکہا ہے کہ آج کے دن ڈکٹیٹر مشرف نے منتخب وزیراعظم اور منتخب پارلیمنٹ کو گھر بھیج دیا۔

حافظ حمداللہ نے کہا کہ ملک میں مارشل لا نافذ کرکے آئین کومعطل کیا گیا جس کی وجہ سے آئینی اور انسانی حقوق معطل ہوگئے، اسی دن ایک منتخب وزیراعظم کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں ڈال کر اسے جیل میں پابند سلاسل کیا گیا ، بیک وقت پارلیمنٹ ، منتخب حکومت ، آئین اورعوام کے ووٹ کی توہین کی گئی ۔

انہوں نے کہا کہ یہ جس ڈکٹیٹر نے کیا اس کے خلاف پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سیٹھ وقار کافیصلہ موجود ہے، مشرف نے میڈیاکی آزادی سلب کی اور نیب جیسے انتقامی ادارے کوجنم دیا ، بد قسمتی سے آج بھی ملک پر عمران خان اوران کے 17 وزرا جو مشرف کے ساتھ کابینہ میں تھے مسلط ہیں، عمران خان نے بھی 12 اکتوبر کے ماشل لا کی حمایت کی تھی اور ریفرنڈم میں مشرف کا ساتھ دیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے