نیب آرڈیننس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نیب آرڈیننس کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں شہری عبدالطیف قریشی کی جانب سے دائر درخواست میں وفاقی حکومت اور چیئرمین نیب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے 8 اکتوبر کو نیب ترمیمی آرڈیننس جاری کیا، ریٹائرڈ ججز کی دوبارہ تعیناتی آزاد عدلیہ کے بھی خلاف ہے۔

درخواست میں سپریم کورٹ کے مختلف فیصلوں کا حوالہ دیتے ہوئے حکومت کا 8 اکتوبر کا نیب آرڈیننس کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے