پیٹرول پمپ پر 9 افراد کا قتل، مدعی کا شامل تفتیش ہونے سے انکار

رحیم یار خان میں 9 افراد کے قتل کے مدعی نے شامل تفتیش اور گواہی دینے سے انکار کردیا۔

4 روز قبل قتل کیے گئے 9 افراد کے قتل کا مقدمہ مقتولین کے بھائی کی جانب سے درج کروایا گیا تھا تاہم اب کیس نے نیا ر خ اختیار کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مقدمے کے مدعی نے شامل تفتیش ہونے سے یہ کہتے ہوئے انکار کردیا کہ وہ کسی سے جھگڑانہیں چاہتے، معاملہ اللہ پر چھوڑدیاہے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ مدعی کے انکارپرقانونی پیچیدگی کاجائزہ لے رہے ہیں، ملزمان کو مقتولین پر مخبری کا شک تھا اس لیے انہوں نے بدلہ لینے کے لیے قتل کیا۔

[pullquote]رکن پنجاب اسمبلی ممتاز چانگ مدعی بننے کو تیار[/pullquote]

علاوہ ازیں مدعی کے شامل تفتیش ہونے سے انکار کے بعد رکن پنجاب اسمبلی ممتاز چانگ کیس میں مدعی بننے کو تیار ہو گئے ہیں۔

اس حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ممتاز چانگ کا کہنا تھا کہ مقتولین کے ورثا شریف لوگ ہیں وہ مدعی بننے کو تیار ہیں، میری عدالت اورپولیس کو سکیورٹی کے لیے دی گئی درخواست انڈھڑ گینگ کے پاس پہنچ گئی، گینگ نے مجھے وہی درخواست کے دستاویز بمعہ دھمکی بھیجے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے