الیکشن سے پہلے دنگا فساد کرنے والے اپنے لیے گڑھا کھودیں گے :شیخ رشید

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے خبردار کیا ہےکہ اپوزیشن ضرور احتجاج کرے لیکن آئین اور قانون کسی کو ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے۔

راولپنڈی میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے شیخ رشیدکا کہنا تھا کہ الیکشن سے پہلے دنگا فساد کرنے والے اپنے لیے گڑھا کھودیں گے، مجھے خوشی ہے کہ پی ڈی ایم نے احتجاج کے لیے میرے شہر کا انتخاب کیا،عمران خان خود ہر ہفتے مہنگائی کے مسئلے کو دیکھ رہے ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن احتجاج کرے لیکن آئین اور قانون کسی کو ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے، الیکشن سے پہلے دنگا فساد کرنے والے اپنے لیے گڑھا کھودیں گے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ امریکی ناظم الامور کو بھی پتا ہےکہ ن اور ش دو لیگ ہیں، الیکشن سے پہلے تیسری ن لیگ وجود میں آجائےگی، شہبازشریف کی اگرکسی سے ملاقات ہوئی ہے تو اچھی بات ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی نیوی نے تیسری دفعہ ہندوستان کی نیوی کو شٹ اپ کال دی ہے، پاکستان کی زمینی، ہوائی اور نیوی فورسز چاق وچوبند ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے