سٹے کی وجہ سے چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا : فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ملک میں چینی کا ذخیرہ 22 دن کیلئے کافی ہے، چینی کی قیمتوں میں اضافہ سٹے کی وجہ سے ہوا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں زیادہ شوگر ملز آصف زرداری، پنجاب میں شریف فیملی کی ہیں، سندھ حکومت نے گندم ریلیز نہیں کی، اب کرشنگ بھی نہیں کر رہی۔

وزیر تحفظ خوراک فخر امام نے کہا کہ چینی کا مصنوعی بحران پیدا کرکے عام آدمی سے ناجائزہ فائدہ کمایا جارہا ہے، 15نومبر سے پنجاب میں گنے کی کرشنگ شروع ہوجائے گی۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں چینی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہوگیا اور حیدرآباد میں چینی کی فی کلو قیمت نے ملک بھر کے شہروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ حیدرآباد میں چینی کی فی کلو قیمت 160 روپے کلو تک جا پہنچی ہے۔

پشاور، کوئٹہ اور سوات میں چینی کی فی کلو قیمت 150 روپے تک پہنچ گئی۔ کراچی اور اسلام آباد میں ایک کلو چینی 145 روپے میں مل رہی ہے جب کہ لاہور میں ایک کلو چینی کی قیمت 140 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے