انتخابی اصلاحات : قانون سازی کو مسترد کرکے جوتے کی نوک پر رکھیں گے

کوئٹہ: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے پارلیمنٹ میں انتخابی اصلاحات سے متعلق قانون سازی کو تسلیم نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کوئٹہ میں پی ڈی ایم کے زیر اہتمام احتجاجی جلسے سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ دھاندلی کے نتیجے میں اقتدار میں آنے والی حکومت انتخابی اصلاحات لارہی ہے، انتخابی اصلاحات سے متعلق قانون سازی کو مسترد کرکے جوتے کی نوک پر رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی جانب سے اب اگلے الیکشن کے لیے انتخابی اصلاحات لاکر دھاندلی کا پروگرام بنایاجارہاہے۔

پی ڈی ایم سربراہ کا کہنا تھا کہ ہم میدان میں نکلے ہیں،اس کاانشاء اللہ نتیجہ نکلےگا۔

انہوں نے وزیراعظم عمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ تمہاری خیر اسی میں ہے کہ اقتدار چھوڑ کر نکل جاؤ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے