سندھ اسمبلی میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے وفاقی حکومت کی بات چیت کے خلاف قرارداد منظور کرلی گئی۔
سندھ اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر ریحانہ لغاری کی صدارت ہوا جس میں پیپلزپارٹی کی جانب سے قاسم سومرو نے تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات پر وفاقی حکومت کے خلاف قرارداد پیش کی جسے ایوان نے کثرت رائے سے منظور کرلیا۔
اس دوران اپوزیشن نے اپنی قرارداد پیش نا ہونے پر شور شرابہ کیا۔
دوران اجلاس امتیاز شیخ نے صوبے میں گیس بحران کا ذمہ دار وفاقی حکومت کو قرار دیا۔
صوبائی وزیر جنگلات نے ایوان کو بتایا کہ عدالتی حکم پر صوبے بھر میں جنگلات کی زمینوں کی لیز منسوخ کردی گئی جہاں اب درخت لگائے جائیں گے۔
بعد میں اجلاس پیر تک ملتوی کردیا گیا۔