اسلام آباد: سپریم کورٹ نے خواتین کی وراثت سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کردیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے خواتین کی وراثت سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

’مردوں کی جانب سے عورتوں کو وراثت کے شرعی حق سے محروم رکھنا مکروہ عمل ہے‘۔

سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسی نے خواتین کی وراثت سے متعلق فیصلہ تحریر کیا، جس میں مردوں کی جانب سے عورتوں کو وراثت کے شرعی حق سے محروم رکھنا قابل نفرت اور مکروہ عمل قرار دیا ہے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہےکہ مردوں کا خواتین کو شرعی وراثتی حق سے محروم رکھنا مکروہ عمل ہے اور خواتین کو شرعی وراثت سے محروم کرنا اللہ کے حکم کی بھی خلاف ورزی ہے۔

عدالت کا کہنا ہے کہ فراڈ اور دیگر حربوں سے خواتین کو شرعی وراثت سے محروم رکھنا عام ہے لیکن خواتین کے لیے وراثت سے محرومی تکلیف کا باعث بنتی ہے، ملک میں ہردن مرد وارث خاتون وارث کو حق سےمحروم کرتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے