اپوزیشن میڈیا میڈیا اور ویڈیو ویڈیو کھیل رہی ہے : شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اپوزیشن میڈیا میڈیا اور ویڈیو ویڈیو کھیل رہی ہے، تحریک کی ٹرین اپوزیشن سے چھوٹ چکی ہے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ تحریک چلانے کا اصل وقت وہی تھا جب مولانا فضل الرحمان اسلام آباد آئے تھے، اب ان کے ہاتھ کچھ نہیں آنے والا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہماری خوش قسمتی ہے ایسی نالائق اپوزیشن ملی۔

بھارتی گیدڑ بھبکیوں پر شیخ رشید بولے کہ دشمن بھول جائے کہ ہماری سرحدوں کو چھیڑا جاسکتا ہے، ایسے دانت کھٹے کریں گے کہ پچھلے بدلے بھی سارے اتار دیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے