پہلی آن لائن ویب سائٹ کو 25 سال مکمل

اگر انٹرنیٹ کی بات کی جائے تو ویب سائٹس کا ذکر لازمی ہوگا اور دنیا کی پہلی ویب سائٹ کو اب 25 سال مکمل ہوگئے ہیں۔

ٹم برنرز۔ لی کی ورلڈ وائیڈ ویب یعنی ویب سائٹ آج سے پچیس سال قبل 20 دسمبر 1990 کو آن لائن ہوئی تھی۔

یہ پہلی ویب سائٹ درحقیقت ابتداءمیں عام لوگوں کے لیے نہیں تھی جب اسے یورپین آرگنائزیشن فار نیوکلیئر ریسرچ (سی ای آر این) کے لیے 20 دسمبر 1990 کو لائیو کیا گیا (عام لوگوں کی اس تک رسائی اگست 1991 میں ممکن ہوئی) اور اس کا مقصد بس یہ دکھانا تھا کہ پائپر ٹیکسٹ پر مبنی پراجیکٹ کیسے کام کرتا ہے۔

تاہم یہ کہنا ٹھیک ہے کہ یہ سادہ ویب پیج انٹرنیٹ پر ویب سائٹس کی بھرمار کے لیے بنیاد ثابت ہوا اور ہوسکتا ہے آپ ایسے ایک یا دو افراد کو جانتے بھی ہو جو ویب پیجز کو انٹرنیٹ سمجھتے ہو۔

اب بھی برنرز ۔ لی ویب پر سرگرم ہیں اور ورلڈ وائیڈ ویب کنسورشیم کے ساتھ منسلک ہیں جو حکومتی سنسر شپ اور ٹیلی کام اداروں کی مداخلت سے اوپن ویب کو بچانے کا کام کرا ہے۔

جہاں تک ویب کی بات ہے تو اب یہ دستاویزات سے بڑھ کر متعدد پلیٹ فارمز پر دستیاب ہے یعنی اب یہ جیب میں موجود فون سے لے کر ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز پر موجود ہے۔

تاہم اب بھی اس کی بنیاد پچیس سال پہلے والی ہی ہے یعنی یہ اب بھی دنیا بھر میں اطلاعات شیئر کرنے کا اہم ترین اور ڈائنامک ذریعہ ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے