بلدیاتی الیکشن میں 1979 کی طرح کلین سوئپ کریں گے:زرداری

لاہور: سابق صدر آصف زرداری نے پنجاب میں پوری قوت کے ساتھ بلدیاتی الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔

آصف زرداری لاہور میں پارٹی کے مرحوم رہنما ارشد گُھرکی کی رہائش گاہ پر گئے اور ان کے اہلکانہ سے تعزیت کی۔

انہوں نے پارٹی کے لیے ارشد گُھرکی کے خاندان کی خدمات کو بھی سراہا۔

اس موقع پر آصف زرداری نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں میدان خالی نہیں چھوڑیں گے، 1979 کی طرح لاہورکے بلدیاتی الیکشن میں کلین سوئپ کریں گے۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پوری قوت سے بلدیاتی انتخابات لڑیں گے اور لاہور سمیت پورے پنجاب میں پارٹی کو مضبوط کریں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے