23 مارچ کو فوجی پریڈ اور عوامی پریڈ بھی ہوگی : احسن اقبال

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے مہنگائی مارچ کی تاریخ بدلنے کے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کے بیان پر ردعمل کا اظہا کیا ہے۔

مٹیاری میں ایک سوال کے جواب میں احسن اقبال کا کہنا تھاکہ 23 مارچ کو فوجی پریڈ بھی ہوگی اور عوامی پریڈ بھی ہوگی۔

ان کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی نے 23 مارچ کو کس کے کہنے پر دھرنا دیا تھا؟ ملک کو آزاد اور شفاف انتخاب کے ذریعے اہل حکومت دی جائے۔

خیال رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے 23 مارچ کو مہنگائی مارچ کا اعلان کیا ہے جس کے بعد وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے احتجاج کی تاریخ پر اعتراض کیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے