آصف زرداری کے بیان پر افسوس ہے : شہباز شریف

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے سابق صدر آصف زرداری کے بیان پر رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ زرداری صاحب کا نوازشریف کے بارے میں بیان افسوسناک ہے، ‏میاں صاحب کی پاکستان کے ساتھ غیرمتزلزل وابستگی ہمیشہ ناقابل تردید رہی۔

انہوں نے کہا کہ ‏نوازشریف کو کن حالات میں بیرون ملک جانا پڑا آپ جانتے ہیں، ‏ہمیں ایسے ریمارکس سے گریز کرنا چاہیے، ‏سب کو مل کر ملک کی بہتری کے لیے کام کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ لاہور کے حلقہ این اے 133 میں (ن) لیگ کی امیدوار شائستہ پرویز نے کامیابی حاصل کی تھی اور پیپلز پارٹی دوسرے نمبر پر رہی۔

اس موقع پر آصف زرداری نے کہا تھا کہ میاں صاحب نے اقتدار میں آنے کے بعد حلقے چھوٹے کیے، ورنہ جب یہ بڑا حلقہ تھا یہاں سے بی بی بھی جیتی تھیں، ہم پھر اقتدار میں آکر حلقے بڑے کریں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے