تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ حافظ سعد رضوی نے کہا ہے کہ کسی مہذب چور ڈاکو کو ووٹ نہیں دینا، اپنے ووٹ پرپہرہ دینا ہے۔
تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد حسین رضوی نے خانیوال سے انتخابی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ۔ pic.twitter.com/NLkysG5N3x
— Sabookh Syed | سبوخ سید (@SaboohSyed) December 12, 2021
خانیوال میں انتخابی جلسے سے خطاب میں سعد رضوی کا کہنا تھاکہ ناموس رسالت ﷺ اور دین کی سربلندی کیلئے میدان میں آئے ہیں، ملکی سلامتی اورترقی ہماری ہمیشہ ترجیح رہی ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ کسی مہذب چور ڈاکو کو ووٹ نہیں دینا، اپنےووٹ پرپہرہ دینا ہے اور پولنگ کے دن فارم 45 لیے بغیر واپس نہیں آنا۔