پیپلز پارٹی کو لیکچر دینے کی ہمت کیسے ہوئی؟ بلاول بھٹو

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سندھ بلدیاتی قانون پر تنقید کرنے والی اپوزیشن جماعتوں پر برس پڑے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھاکہ سندھ میں بہترین بلدیاتی نظام لا رہے ہیں، سندھ بلدیاتی قانون کو کالا قانون کہنے والوں کا منہ کالا ہوگا۔

ان کا کہنا تھاکہ جب سے وہ پیدا ہوئے ہیں کراچی میں دہشت گردوں کا راج رہا ہے، آپ لسانیت کی سیاست کریں گے تو عوام آپ کو رد کریں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ پاکستان مخالف نعرے لگانے والے پیپلزپارٹی کو لیکچر دینے والے کون ہوتے ہیں؟ ہم پاکستان زندہ باد اور آپ پاکستان مردہ باد کا نعرہ لگاتے ہیں، ان کو پیپلز پارٹی کو لیکچر دینے کی ہمت کیسے ہوئی؟

بلاول نے دعویٰ کیا کہ اگلے الیکشن میں نہ بلا چلے گا اور نہ پتنگ صرف تیر چلے گا۔

خیال رہے کہ سندھ بلدیاتی قانون کو صوبے کی اپوزیشن جماعتوں نے مسترد کردیا ہے اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے