رسوائی، بدنامی اور کروڑوں بددعائیں سمیٹ کر تبدیلی جا رہی ہے: مریم

مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے خیبرپختونخوا کے 17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

مریم نواز نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ تبدیلی آ نہیں رہی، تبدیلی جا رہی ہے اور وہ بھی رسوائی، بدنامی اور کروڑوں بددعائیں سمیٹ کر۔

ان کا کہنا تھاکہ 22 کروڑ کے ملک کو مہنگائی، لاقانونیت، نالائقی اور نااہلی کی دلدل میں دھکیل کر اور ہر شعبے میں بدترین اور تاریخی ناکامی کے داغ اپنے ماتھے پر سجا کر وہ جا رہی ہے تبدیلی۔

خیال رہے کہ خیبرپختونخوا کے 17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت تحریک انصاف کو کئی مقامات پر اپ سیٹ شکست ہوئی ہے اور 4 شہروں کے میئرز کی نشستوں پر ایک بھی امیدوار نہیں جیت سکا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے